سی آئی اے خواجہ آصف کی شکل میں :
سی آئی اے خواجہ آصف کی شکل میں : خواجہ آصف صاحب اسمبلی میں کہتا ہے کہ 80 کے دہائی میں سی آئی اے کے ایماء پر ہمارا تعلیمی نصاب تبدیل کیا گیا ، اور دینی نصاب کو تبدیل کرکے مذہب کو استعمال کیا گیا ۔ اور آج بھی اسلام آباد میں ہزاروں مدارس ناجائز و غیر قانونی طور پر بنے ہوئے ہیں ۔ محترم عرض ہے آپ کو نہ احساس ہے اور نہ آپ سنجیدہ ہے ، آپ محض دوسروں کے اشاروں پر ناچتے ہیں حتی کے خود الفاظ کا چناؤ بھی آپ کے اندر نہیں ، جس کا مشاہدہ ابھی حالیہ پاک و افغان میں ہم نے بخوبی کرلیا ۔ ایک وزیر دفاع کو جنگ کی حالت میں کس طرح رویہ رکھنا چاہیے انداز گفتگو کس طرح ہونا چاہیے ، وہ جناب میں مفقود تھا ۔ اور ابھی اسمبلی میں جناب لب کشائی کرتا ہے کہ 80 کے دہائی میں سی آئی اے کی بدولت ہمارا تعلیمی نصاب بھی تبدیل کیا گیا اور مذہب کے نام پر انتہا پسندی کو عام کیا گیا ۔ محترم یہ 80 کے دہائی کی بات نہیں اس سے پہلے 60 کے دہائی کے بعد تقریبا پاکستان سی آئی اے کا کالونی بن چکا ہے ۔ آپ آج جس عہدہ پر فائز ہیں یہ بھی سی آئی اے کی مرہون منت ہے ۔ 80 کے دہائی میں سی آئی اے نے مذہب کو اگر استعم...