اقرار الحسن کی تحریک اور بلوچستانی عوام
اقرار الحسن کی تحریک اور بلوچستانی عوام 15 جنوری کو اقرار الحسن صاحب اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کرے گا ، اور اس کا آغاز اور مقصد ایک خوبصورت دلکش اور مائل کرنے والے نعرے سے کررہا ہے کہ ہماری پارٹی میں کسی قسم کا کوئی لیڈر شپ نہیں بلکہ سب برابر اور ہمارا مقصد پاکستان میں نظام نافذ کرنا ہے کہ ایک عام پاکستانی بھی وزیر اعظم بن سکے ، صدر بن سکے ، وزیر اعلی بن سکے ، نسلی اور موروثی نظام کا خاتمہ ۔ گویا زبان پر خدمتِ خلق، دل میں خدمتِ نفس؛ آغاز عوام کے نام پر، اختتام اپنے نام پر۔ اگر تاریخ کے دریچوں کو جانچا جائے اور اوراق کے ورق گردانی کی جائے تو ایسی تنظیمیں اور پارٹیاں بہت سے ایسے ملیں گے جو لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے ایک اچھے آواز اور نعرہ متعارف کرتے ۔ دور نہ جائیے ماضی قریب میں عمران خان صاحب نے وزارت کے لئے عوام کو کتنا بے وقوف بنایا یہ تو شاید اب ان کے اپنے قریبی دوست اور کارکن بھی پہچان گئے ہوں گے۔ نیا پاکستان اور نوجوانوں کو نوکریاں جیسے نعروں کے لالچ دے کر اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں نے مجبور ہوکر کہا نہیں چاہیے نیا پاکستان اور نوکری بس وہی پرانا پاکستان...