Posts

ایک اور اینٹ گر گئی دیوار حیات سے

Image
ایک اور اینٹ گرگئی دیوارِ حیات سے  رات کی آدھی پہر میں اس وقت ٹائم گیارہ بج کر پچپن منٹ (11:55) ہورہا ہے  ۔ اور اپنی تحریر کی آغاز دسمبر کی آخری دن 2024 سے کیا ہوں ، اور تقریبا جنوری کے پہلے دن 2025 میں اس کا اختتام کروں ۔  اور پانچ منٹ کے بعد لوگ خوشیاں منائیں گے ، اور نیا سال کی مبارکی ایک دوسرے کو دیں گے ، لوگوں سے معافیاں مانگیں گے، اور کیا کچھ نہیں ہوتا ۔ عقل مند اور اہل فہم آدمی وہ ہے جو گزرے ہوئے ایام سے کچھ سیکھے ۔ اگر وہ ٹھوکر کھایا ہو ،اور کہی پسل گیا ہو، اور آئندہ ایسی غلطیاں اور کمزوریاں دہرانے کی ہمت نہ کرے ۔  کیونکہ مرور ایام سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے ۔ جب انسان چوٹا ہوتا ہے تو ایام کے پھیرنے سے اس کو کچھ اندازہ نہیں ہوتا ۔ اور ایام کے گزرنے کے ساتھ ساتھ جب بڑا ہوتا جائے گا اور عمر میں تبدیلی ہوتی جائے گی ، تو ساتھ ساتھ اس کا عقل پختہ اور مضبوط ہوتا جاتا ہے ۔ کیونکہ وہ ان ایام سے کچھ سیکھتا ہے ۔ اور ان پر ان ایام میں ایسی حالات آئے ہیں جن کو وہ دوسری مرتبہ دہرانے کی ہمت نہیں کرتا ۔ اور بے وقوف اور احمق انسان وہ محض مرور ایام ہو دیکھتا رہتا ہے اور ان کے...

حجاج بن یوسف کے ساتھ ایک دیہاتی کی حکیمانہ گفتگو

Image
  :حجاج بن یوسف کے ساتھ ایک دیہاتی کی حکیمانہ گفتگو سعید بن ابی عروبہ کہتے ہیں ایک مرتبہ حجاج بن یوسف حج کے سفر پر نکلا ہوا تھا کہ راستے میں پانی کے ایک چشمے پر قیام کیا اور دربان سے کہا جاؤ کسی شخص کو تلاش کر کے لاؤ جو ہمارے ساتھ کھانا کھائے اور ہم اس سے کچھ گفتگو بھی کر سکیں دربان نے ادھر ادھر نظر دوڑائی تو اسے ایک اعرابی سویا ہوا نظر آیا ، آکر پاؤں کی ٹھوکر سے اسے جگایا اور حجاج کے پاس لے آیا ، حجاج نے اس سے کہا ہاتھ دھو کر آؤ اور میرے ساتھ کھانا کھاؤ اعرابی ۔ نے کہا آج تم سے بہتر ہستی نے مجھے دعوت دے رکھی ہے اور میں اسے قبول بھی کر چکا ہوں حجاج نے حیران ہو کر کہا، ” کس نے تمہیں دعوت دے رکھی ہے؟“ اعرابی نے کہا ” اللہ تعالی نے مجھے روزہ رکھنے کی دعوت دی ہے اور میں روزہ رکھ چکا ہوں“ حجاج نے کہا اس قدر گرمی میں ؟ " اعرابی نے کہا اس سے بھی زیادہ گرمی میں رکھتا رہا ہوں“ حجاج نے کہا ” کل رکھ لینا اعرابی نے کہا اگر آپ کل تک زندہ رہنے کی ضمانت دیتے ہیں تو ٹھیک ہے حجاج نے کہا یہ تو میرے اختیار میں نہیں“ اعرابی نے کہا تو پھر آپ مجھ سے نقد کے بدلے ایسے ادھار کا مطالبہ کیسے کرتے ہیں جو آپ ...

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل اور اسرائیل کا اعترافی بیان

Image
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل اور اسرائیل کا اعترافی بیان  اصل حقائق ، اور سازشی عناصر کون؟ آج 29 دسمبر 2024 اسرائیلی میڈیا نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے منصوبے بندی کے حوالے سے کچھ خفیہ رپورٹس سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ قتل کا سازش کئی مہینے پہلے کیا گیا تھا۔ اور جس رات انہیں قتل کرنا تھا ۔ اس رات ان کے کمرے کا اے سی یونٹ ٹوٹنے کے باعث قتل کا منصوبہ کچھ بگڑ گیا ۔ لیکن جب اے سی کو درست کیا گیا تو واپس اپنے کمرے میں آگیا اور رات 1 بجے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے انہیں اڑایا گیا ۔  یاد رہے اسماعیل ہنیہ ہو 31 جولائی 2024 کو ایران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیاں کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے لئے وہاں موجود تھے ۔  یہ بات تو حق اور سچ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے میں براہ راست اسرائیل ملوث ہیں ۔ اور اب ان کا اعترافی بیان خود اس بات پر دال ہیں ۔  لیکن عجب نہیں کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران ہی میں قتل کا منصوبہ کیوں کرنا پڑا ؟ اور دوسری جانب ایران کے سابق صدر کو کیسے مارا گیا اور ہیلی کاپٹر میں ان کو...

کینسر کے بارے میں اہم معلومات

Image
کینسر کے بارے میں اہم معلومات ڈاکٹر عبدالقدیر خان مشہور سائنس دان اور پاکستان ایٹم بم کے بانیوں میں سے ہیں ۔ ان کا کینسر کے بارے میں اہم معلومات پر مشتمل تازہ مفید مضمون نذیر قارئین ہے۔ ادارہیہ  ایک سچا اور نہایت دلچسپ واقعہ ہے جو میرے ایک دوست نے مجھے بھیجا ہے۔ اس کی دلچسپی اور اہمیت کی خاطر اس کو آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ :زندگی بھر بیمار نہ ہونے کا راز  پچھلے دنوں ایک فلم کی لوکیشن کی سلیکشن کیلئے میر افلج ملا جانا ہوا، جو شارجہ سے بذریعہ املقین فجیرا جاتے ہوئے راستے میں پڑتا ہے۔ یہاں اونٹ فارمنگ کے ساتھ بہت وسیع ریس کورس بھی ہے۔ ہے تو گاؤں لیکن جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔ ہم گیارہ بجے پہنچے تو گائیڈ سے ریس کورس کا راستہ پوچھ کے اس کے ساتھ ہو لئے، راستے میں ایک قدیم مسجد دیکھنے کو ملی اور اس کے ساتھ ہی چائے کی کینٹین جس کے باہر بینچ پر کئی عربی بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ ان میں ایک کافی بوڑھا شخص بھی تھا جو شکل سے بلوچ لگتا تھا۔ میں علم کی تلاش میں سرگرداں ، خود سے شرط باندھی کہ اس بوڑھے کے ساتھ چائے نہ پی تو نام رہے اللہ کا۔ اسٹاف کو دور بٹھایا اور چائے لے کر ان کے پاس جا ...

HI guys I'm M.Adnan

 Hi Guys! Am Muhammad Adnan . And I'm new on blogger.com Plz support me . Thanks