مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد انور غازی صاحب سے ملاقات
مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد انور غازی صاحب سے ملاقات
معروف موٹیوشنل اسپیکر اور مصنف کتب کثیر ہ بہترین لکھاری مولانا محمد انور غازی صاحب (استاد جامعۃ الرشید کراچی)کو کون نہیں جانتا، کتابوں کی دنیامیں بہترین مصنف اور کالم نویس اور ادیب ہے ، اور میدان سیاحت میں بھی نمایا نام رکھتے ہے ،کئی ملکوں کا خصوصا مغربی ممالککے سفر سے بہترین تجربات اور مشاہدے ان کے کشکول میں موجودہے ۔
آج موصوف ہمارے کلاس میں لیکچر دینے کی غرض سے تشریف لائے اور الحاد (atheism) کے موضوع پر بہترین انداز میں اپنےتجربات اور خیالات پیش کئے اور اس کے پھیلنے کے اسباب و وجوہات پر بہترین گرفت کی اور شاندار انداز میں اس کا احاطہ کیا ۔
خصوصا سویزرلینڈ کا اپنا وہ درد ناک واقعہ سنایا کہ جس میں نوجوانوں اور نسل نو کے لئے سبق آموز کے ساتھ ساتھ عبرت آموزبھی ہے ۔
حضرت نے فرمایا کہ میرا دورہ سویزرلینڈ کا ہوا تو وہاں ہم اولڈ ہاؤس (old House) کے پاس سے گزرے تو میں نے میزبان کو کہا کہچلو دیکھتے ہے ، تو میزبان ہمیں لے کر گیا اور وہاں میں ایک سفید ریش مسلمان سے ملا ، اور ان کی حالت دریافت کی ، تو اس نےکہا کہ میں 1965 میں یہاں آیا ہوں ، پھر شادی ہوئی تو بیگم کو بھی یہاں لے آیا اور دو بیٹے ایک بیٹی ہے ، ایک بیٹا کسی عیسائیلڑکی کی محبت میں گرفتار ہوکر عیسائی بن گیا اور دوسرا بیٹا ملحد بن گیا اور خدا کی وجود کا انکار کربیٹھا اور ایک بیٹی تھی وہکسی لڑکے سے شادی کرلی جو پارسی مذہب سے تھا اور وہ پارسی بن گیا ، اور کچھ عرصہ بعد بیگم بھی انتقال کرگیا ، اور میں اسعمر میں پہنچ کر یہاں آیا ۔میں نے پوچھا اب کیا خواہش ہے آپ کی ؟ کہا بس اب میرے دل میں ایک آرزو اور تمنا باقی ہے بس اور وہیہ ہے کہ کاش میں اپنے نسل کی حفاظت کرتا اور ان کے ایمان کی حفاظت کرتا ، میرا نسل مسلمان رہتا ، بس یہی ایک ارمان دل میںباقی ہے ۔
اس کے بعد حضرت سے شخصی ملاقات ہوئی ، ماشاءاللہ بہت عزت بخشی ، صاحب دل آدمی ہے ہنس مک مزاج اور مردم شناس ہے ،اپنی کتب کا تعارف اور جے ٹی آر میڈیا کے دفتر کا دورہ کرایا ۔ اور بندہ ناچیز نے اپنے میڈیا ایکٹیویسٹ اور مستقبل میں پوڈ کاسٹکا عزم ،اور اپنی کتابوں کا کہا تو بہت حوصلہ افزائی کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی عمرمیں برکتیں ڈالے اور ان سے راضی ہوجائے ۔ آمین
محمد عدنان حنفی
24/2/2025

Comments
Post a Comment
Warning ⚠️
Don't use bad words.