Posts

سی آئی اے خواجہ آصف کی شکل میں :

Image
 سی آئی اے خواجہ آصف کی شکل میں :  خواجہ آصف صاحب اسمبلی میں کہتا ہے کہ 80 کے دہائی میں سی آئی اے کے ایماء پر ہمارا تعلیمی نصاب تبدیل کیا گیا ، اور دینی نصاب کو تبدیل کرکے مذہب کو استعمال کیا گیا ۔ اور آج بھی اسلام آباد میں ہزاروں مدارس ناجائز و غیر قانونی طور پر بنے ہوئے ہیں ۔  محترم عرض ہے آپ کو نہ احساس ہے اور نہ آپ سنجیدہ ہے ، آپ محض دوسروں کے اشاروں پر ناچتے ہیں حتی کے خود الفاظ کا چناؤ بھی آپ کے اندر نہیں ، جس کا مشاہدہ ابھی حالیہ پاک و افغان میں ہم نے بخوبی کرلیا ۔ ایک وزیر دفاع کو جنگ کی حالت میں کس طرح رویہ رکھنا چاہیے انداز گفتگو کس طرح ہونا چاہیے ، وہ جناب میں مفقود تھا ۔  اور ابھی اسمبلی میں جناب لب کشائی کرتا ہے کہ 80 کے دہائی میں سی آئی اے کی بدولت ہمارا تعلیمی نصاب بھی تبدیل کیا گیا اور مذہب کے نام پر انتہا پسندی کو عام کیا گیا ۔ محترم یہ 80 کے دہائی کی بات نہیں اس سے پہلے 60 کے دہائی کے بعد تقریبا پاکستان سی آئی اے کا کالونی بن چکا ہے ۔ آپ آج جس عہدہ پر فائز ہیں یہ بھی سی آئی اے کی مرہون منت ہے ۔  80 کے دہائی میں سی آئی اے نے مذہب کو اگر استعم...

جدید ریسرچ و ٹیکنالوجی اور ہمارے علماء و طلباء

Image
 جدید ریسرچ و ٹیکنالوجی اور ہمارے علماء و طلباء  آج جب چیٹ جی بی ٹی سے ایک انگلش کتاب کی اقتباس کا صفحہ نمبر پوچھا تو حیرانگی ہوئی کہ یہ ہم کس زمانے میں جی رہے ہیں ۔ واقعہ سے قبل آپ کو یاد دلاؤں کہ ایک زمانہ تھا کہ علماء اور طلباء تحقیق کے میدان میں اپنے مثال آپ رکھتے تھے ۔ ہر عالم کی تحقیق گویا " ہر بوئے گل دیگر است " کے مصداق تھے ۔  چونکہ اُس زمانے میں جدید ٹیکنالوجی معدوم تھا ، اسی طرح کتابوں کی کمی بھی انتہائی زیادہ تھی ۔ یعنی کہ کسی کتاب کے کچھ نسخے مخصوص لائبریری یا پھر مخصوص اشخاص کے ساتھ ہوتے ۔ اور لوگ دور دور سے اس کتاب کے مطالعہ کرنے اور اس اس سے استفادہ کرنے کےلئے سفر کرتے ۔ پھر وہ سفر ایسا سفر نہیں جو آجکل ہمارا سفر ہے جو گھنٹوں میں کئی میلوں کا سفر بآسانی طے ہوجاتا ہے ۔ وہ سفر جو ایک ہفتوں کا ہوتا ، یا مہینوں کا اور وہ بھی مشقت سے بھرا ۔  آج تو عجیب زمانہ ہے کتابوں کے نسخے ملنا تو دور کی بات ، وہ تو اتنی کثیر ہے کہ کوئی حد نہیں ۔ مگر اب تو آسانی یہاں تک ہوئی دنیا جہاں کی کتاب آپ کو گھر بیٹھے تیار مل سکتا ہے ۔ اور آپ مطالعہ کرسکتے ہیں ۔ مگر بات پھر وہی ...

پاک و افغان جنگ میں مرکزی کردار کس کا؟ مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے ؟

Image
 پاک و افغان جنگ میں مرکزی کردار کس کا؟  مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے ؟ حقائق و تجزیہ ۔ نوٹ : میری تحریر ریاست مخالف ہر گز نہیں اور نہ اسے اس پر محمول کرے ، چونکہ دو مسلم قوم کی جنگ ہے ، اور یہ جنگ کسی اور کے اشاروں پر جاری ہے ، اس لئے عوام کے سامنے حقائق پیش کرنا ناگزیر ہے ۔  کیا یہ محض اتفاق ہے کہ آئے روز پاکستان امریکہ و دیگر ممالک جاکر ٹرمپ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا کر انہیں نوبل پرائز کے لئے پیش کرتا ہے ۔ اور ابھی حال ہی میں مصر میں غزہ امن معاہدہ کانفرنس میں ٹرمپ جنرل عاصم منیر کو اپنے پسندیدہ سپہ سالار کہہ کر ان کی کمی محسوس کرتا ہے ، اور یہ بات تمام ممالک کے وزراء کے سامنے کرتا ہے ۔  یہ سب کیونکر ہوا ؟ ذرا میں آپ کو آج سے تقریبا ایک مہینے پہلے کی حالت کی طرف لے جاتا ہوں ۔ آج سے ایک مہینہ قبل ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجہ میں افغانستان سے بلگرام ائیر بیس لینے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر افغانستان نے نہ صرف انکار کیا بلکہ انتہائی سخت لہجہ میں یہ کہہ کر ٹرمپ کی دھمکی کو جوتے کے نوک پر رکھا کہ بلگرام ائیر بیس کا تمہیں ایک انچ بھی نہیں ملے گا ، چاہے جو بھی کرنا ہ...

اپنے ذہن کو قیدی نہ بنائے ۔

Image
 
Image
 قضیہ لال مسجد اور مفتی عبد الرحیم صاحب ، حقائق و تجزیہ  آج 11 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ ہے ، ملک پاکستان و دیگر ممالک میں اہم واقعات رونما ہورہے ہیں ، مگر بدقسمتی سے عرصہ دراز سے ڈائری لکھنا ترک کیا ہوں ، دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ " حقانیت قرآن " کی تصنیف میں مشغولیت اور درسی کتب کے مطالعہ حالات پر لکھنے کی اجازت نہیں دیتا ، پہلی فرصت میں وقت بچا کر حقانیت قرآن کو دیتا ہوں ، اس لئے حالات پر لکھنے کا وقت میسر نہیں ہوتا ۔  آج جب اہم مسئلہ ملکی سطح پر موضوع سخن بن چکا ہے ، جس کا تعلق برین واشنگ کے ساتھ ساتھ حقائق و پروپیگنڈا سے بھی ہے ، اس لئے قلم کا رخ اس جانب کررہا ہوں ۔  غالبا 2006 کے اواخر میں چچا جان نے ایک کمپیوٹر خریدا ، اور محل میں یہ تیسرا کمپیوٹر تھا جو صرف ہمارے گھر میں موجود تھا ، اس سے ماقبل ماموں اور ایک رشتہِ دار کے گھر میں تھا ۔ اور چونکہ محلہ کے مسجد کا امام والد مرحوم تھے اس لئے دین کے اعتبار سے کوئی مسئلہ پیش آتا تو محلہ والے اکثر والد مرحوم سے پوچھتے اور ویڈیوز کمپیوٹر میں دیکھتے ۔  ایک دن چچا نے بازار سے دو سی ڈی لائی ، دونوں مولانا ضیاء الرح...

" ماخذ القرآن" اور " الفرقان الحق" کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

Image
 ان شاءاللہ عنقریب منظر عام پر ۔۔۔۔ حقانیت قرآن ، جلد 1 : ڈاکٹر کلئیر ٹسڈل کی کتاب (The sources of the Quran) المعروف " مأخذ القرآن" اور نام نہاد امریکی قرآن " الفرقان الحق" جسے قرآن کی نظیر کے طور پر پیش کیا گیا ، کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ ۔  احباب سے دعاؤں کی درخواست مع تعاون کے ۔  جزاکم اللہ خیرا ۔ محمد عدنان جاوید حنفی

ڈرامہ سیریز ’’معاویہ ‘‘ کی حقیقت اور مذمت اور اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے سیریزبنانے کی وجوہات

Image
 ڈرامہ سیریز ’’معاویہ ‘‘ کی حقیقت اور مذمت اور اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے سیریزبنانے کی وجوہات  گزشتہ تین دن سے عرب میڈیا پر ایک ڈرامہ سیریز دکھانے کی خبریں چل رہے ہیں ، اور عرب میڈیا اس بات کی تصدیق کرچکا ہے کہ ’’معاویہ ‘‘سیریز سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل ایم بی سی (MBC) پر رمضان المبارک میں نشر کیا جائے گا ۔  لیکن دوسری جانب عراق نے اسے فرقہ وارانہ عمل کہہ کر اس پر پابندی عائد کی ہے ، جو ایک احسن عمل ہے  ۔اورساتھ ساتھ جامعۃ الازہر مصر اور وہاں کے علماء کرام کی جانب سے بھی اس کی مخالفت کیا گیا ہے ۔ اس ڈرامے کی حقیقت بیان کرنےسے قبل مناسب ہوگا کہ حضرت امیر معاویہ ؓ بن ابی سفیان کا مختصر تعارف قارئین کے سامنے بیان کیا جائے۔ حضرت امیر معاویہ ؓ بن ابی سفیان: حضرت امیر معاویہ ؓ مشہور صحابی رسول ﷺاور کاتب وحی ہے ۔ آپؓ کو اللہ تعالی نے بہت سی خوبیوں سے نوازا تھا ، آپ کے اندر لڑکپن ہی سے ایسے علامات پائے جاتے تھے کہ جس سے لوگ آپ کو کسرائے عرب کہتے تھے ۔ آبؓ انتہائی دانا ، خوش تدبیر اور اعتدال پسند تھے ، حضورﷺ نے آپ کو دیکھ کر فرمایا کہ یہ عرب کے کسریٰ ہے ۔امام شعبی ؒ کا قول...