کیا طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے ؟
کیا طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے ؟ ٫٫ کیا طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے ٬٬ اس جملہ ہو ہم سوالیہ انداز میں بطور سرخی پیش کیا ہے ، جب کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی صاحبہ نے اس کا جواب مثبت انداز میں دی ہے ۔ گزشتہ روز رابطہ عالم اسلامی (Muslim word league ) کا ٫٫ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز٬٬ کے عنوان پر عالمی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوا ، جس میں عالمی شخصیات نے اپنے مافی الضمیر کا اظہار کیا ۔ اور اس کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی صاحبہ نے بھی خطاب کی ، اور انہوں نے اپنی خطاب میں افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات بھی کی اور کہا کہ طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے اور وہ خواتین جو انسان نہیں سمجھتے ۔ اور دوسری جانب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی صاحب بھی ان کو داد دیتے ہوئے یوں لب کشائی کرتے ہیں کہ ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق دنیا بھر کی لڑکیوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔ جناب عالی ! تعلیم سے متعلق موصوفہ کو دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے رول ماڈل کا تمغہ امتیاز سے نوازنا اس وقت درست ہوگا جب دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے تعلیم سے ...