Posts

ڈرامہ سیریز ’’معاویہ ‘‘ کی حقیقت اور مذمت اور اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے سیریزبنانے کی وجوہات

Image
 ڈرامہ سیریز ’’معاویہ ‘‘ کی حقیقت اور مذمت اور اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے سیریزبنانے کی وجوہات  گزشتہ تین دن سے عرب میڈیا پر ایک ڈرامہ سیریز دکھانے کی خبریں چل رہے ہیں ، اور عرب میڈیا اس بات کی تصدیق کرچکا ہے کہ ’’معاویہ ‘‘سیریز سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل ایم بی سی (MBC) پر رمضان المبارک میں نشر کیا جائے گا ۔  لیکن دوسری جانب عراق نے اسے فرقہ وارانہ عمل کہہ کر اس پر پابندی عائد کی ہے ، جو ایک احسن عمل ہے  ۔اورساتھ ساتھ جامعۃ الازہر مصر اور وہاں کے علماء کرام کی جانب سے بھی اس کی مخالفت کیا گیا ہے ۔ اس ڈرامے کی حقیقت بیان کرنےسے قبل مناسب ہوگا کہ حضرت امیر معاویہ ؓ بن ابی سفیان کا مختصر تعارف قارئین کے سامنے بیان کیا جائے۔ حضرت امیر معاویہ ؓ بن ابی سفیان: حضرت امیر معاویہ ؓ مشہور صحابی رسول ﷺاور کاتب وحی ہے ۔ آپؓ کو اللہ تعالی نے بہت سی خوبیوں سے نوازا تھا ، آپ کے اندر لڑکپن ہی سے ایسے علامات پائے جاتے تھے کہ جس سے لوگ آپ کو کسرائے عرب کہتے تھے ۔ آبؓ انتہائی دانا ، خوش تدبیر اور اعتدال پسند تھے ، حضورﷺ نے آپ کو دیکھ کر فرمایا کہ یہ عرب کے کسریٰ ہے ۔امام شعبی ؒ کا قول...

رمضان المبارک کی ابتداء علماء کرام کے خون سے

Image
 رمضان المبارک کی ابتدا علماء کرام کے خون سے  آج بروز ہفتہ 1 مارچ 2025 ؁ء مطابق 1رمضان المبارک 1446ھ کا دن ہے ، گزشتہ کل 28 فروری بروز جمعہ اکوڑہ خٹک ضلع نوشہرہ دارالعلوم حقانیہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ۔ نماز جمعہ کے بعد ایک خودکش حملہ آور کےدھماکے سے شہید مولانا سمیع الحق  ؒ کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت کئی لوگ شہید ہوئے ۔  مولانا حامد الحق  ؒ شہید مولانا سمیع الحق کےفرزندارجمند ہے جسے 2 نومبر 2018 ؁ء راولپنڈی میں انتہائی بے دردی اور ظلمانہ شہید کیا گیا ،وہ اپنے کمرے میں آرام کررہے تھے اور ان کا محافظ اور ڈرائیور گھر سے باہر تھے ، اس دوران سفاک قاتل دیوار پھلانگ کر مولانا سمیع الحق  ؒ پر بے دردی سے چھریوں کے ساتھ حملہ کیا اور پھر گولی مار کر شہید کیا ۔ 81 سالہ اس بزرگ اور سفید ریش پر اس انداز میں چھریاں چلائی کہ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ مگر جب ہم میدان کربلا کے اس تاریخ پر نظر ڈالتے ہے جہاں نواسہ رسول ﷺ کو انتہائی بے دردی سے شہید کیا جاتا ہے ، تو ان کے وارثین پر یہ فعل بعید از قیاس نہیں ۔ مولانا حامد الحق شہید ؒ ...

مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد انور غازی صاحب سے ملاقات

Image
مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد انور غازی صاحب سے ملاقات معروف   موٹیوشنل   اسپیکر   اور   مصنف   کتب   کثیر   ہ   بہترین   لکھاری   مولانا   محمد   انور   غازی   صاحب  (استاد جامعۃ الرشید کراچی) کو   کون   نہیں   جانتا،   کتابوں   کی   دنیا میں   بہترین   مصنف   اور   کالم   نویس   اور   ادیب   ہے   ،   اور   میدان   سیاحت   میں   بھی   نمایا   نام   رکھتے   ہے   ،کئی   ملکوں   کا   خصوصا   مغربی   ممالک کے   سفر   سے   بہترین   تجربات   اور   مشاہدے   ان   کے   کشکول   میں   موجودہے   ۔ آج   موصوف   ہمارے   کلاس   میں   لیکچر   دینے   کی   غرض   سے   تشریف   لائے   اور   الحاد  (atheism)  کے   موضوع   پر   بہترین   ا...

تائثرات برائے دس روزہ میڈیا وار کورس

Image
تائثرات   برائے   دس   روزہ   میڈیا   وار   کورس جامعۃ   الرشید   کراچی   کے   زیر   اہتمام   دس   روزہ   میڈیا   وار   کورس   میں شرکت   ،   انتہائی   اہم   اور   معلومات   کے   اضافے   کا   باعث   ہے   راقم   الحروف   اس   میں   شرکت   کرنا   چاہا   تاکہ   کچھ   نیا   سیکھنے   کو   ملے   ، ماشاءاللہ   جامعۃ   الرشید   والے   اس   میدان   میں   سب   سے     آگے   ہیں   اور ڈیجیٹل   طریقے   سے   اسلام   کی   خدمت   اور   دشمنان   اسلام   کے   راستے   میں سد   سکندری   بن   کر   کھڑے   ہیں   ۔ جن   حضرات   کو   سوشل   میڈیا   پر   اسلام   کی   خدمت   کرنا   ہے   یا   مستقبل   میں ک...

مسئلہ بلوچستان اور عبدالغفور حیدری صاحب کا بیان

Image
مسئلہ بلوچستان اور عبدالغفور حیدری صاحب کا بیان بلوچستان اس وقت باغیچہ اطفال بن چکا ہیں ، ایک متنازع زمین کی طرح یہاں کئی نسلوں کا مختلف قسم کے دعوے پائے جاتے ہیں ، نسل پرستی،شخصیت پرستی ،جھوٹ،فراڈ،جنونیت،جذباتیت،دھوکے بازی،برین واشنگ، افراط و تفریط، سازش،مکاریاں ، دنیا جہاں کے امراض یہاں پائے جاتے ہیں ۔ اور سب سے بڑی بات مذہب کو ایک کھیل ، تماشہ بنایا گیا ہیں ، مذہب کے نام پر کوئی کسی کو خاموش کرانے کی کوشش کرتا ہے، تو کوئی کسی کو ظالم کا تمغہ امتیاز دیتا ہے ، کسی کو شخصیت پرستی کا طعنہ دے کر خاموش کیا جاتا ہے ، ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم پیش کیا جاتا ہے ۔ غرض بہت کچھ مذہب کے نام پر کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ روز مولانا عبدالغفور حیدری صاحب کا بیان میڈیا پر آیا جس میں صاحب کہتے ہیں کہ بلوچستان کے معدنی وسائل و ذخائر پر مجھ سمیت یہاں رہنے والے لوگوں کا حق ہیں ۔  واہ ! کمال کی بات کی ہے حضرت نے خود اپنے آپ کو مشکوک اور مبہم بنادیا ، جملہ (مجھ سمیت) شکیہ اور مبہم جملہ ہے ، مجھ سمیت کا جملہ موصوف نے کیوں اختیار کیا ۔ چونکہ یہ ایک مبہم اور شکیہ جملہ ہے لہذا اس کے ابہام کو ختم کرنا یہ ا...

کیا طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے ؟

Image
 کیا طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے ؟ ٫٫ کیا طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے ٬٬ اس جملہ ہو ہم سوالیہ انداز میں بطور سرخی پیش کیا ہے ، جب کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی صاحبہ نے اس کا جواب مثبت انداز میں دی ہے ۔  گزشتہ روز رابطہ عالم اسلامی (Muslim word league ) کا ٫٫ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز٬٬ کے عنوان پر عالمی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوا ، جس میں عالمی شخصیات نے اپنے مافی الضمیر کا اظہار کیا ۔ اور اس کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی صاحبہ نے بھی خطاب کی ، اور انہوں نے اپنی خطاب میں افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات بھی کی اور کہا کہ طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے اور وہ خواتین جو انسان نہیں سمجھتے ۔ اور دوسری جانب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی صاحب بھی ان کو داد دیتے ہوئے یوں لب کشائی کرتے ہیں کہ ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق دنیا بھر کی لڑکیوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔ جناب عالی ! تعلیم سے متعلق موصوفہ کو دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے رول ماڈل کا تمغہ امتیاز سے نوازنا اس وقت درست ہوگا جب دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے تعلیم سے ...

کتاب ٫٫نشیب و فراز٬٬ اور ہمارا رویہ

Image
کتاب ٫٫ نشیب و فراز ٬٬ اور ہمارا رویہ  ڈیڑھ سال قبل راقم الحروف کو اپنی کتابوں کے بیچ ایک کتاب پر نظر پڑی ، جو ٫٫نشیب و فراز٬٬ کے نام سے مسمی تھا ، جس کے سرورق پر مؤلف مولانا اسماعیل الحسنی لکھا تھا ۔ میں بذات خود مولانا اسماعیل الحسنی صاحب کا صرف نام سنا ہوں اور میڈیا پر دیکھا ہوں ۔ ملاقات اب تک نہیں ہوئی ۔ موصوف نے ایک حساس موضوع پر قلم کو حرکت دی ہے ، لیکن جہاں تک حقائق سے پردہ چاک اور نقاب پوشی کی ہے ، یہ موصوف کی محنت اور وسعت مطالعہ پر دال ہے ۔ موصوف اپنے دعوے میں حق بجانب ہے یا نہیں ، اس وقت اگر راقم فیصلہ کرےگا تو ظاہر ہے یہ جانبدار اور یکطرفہ فیصلہ ہوگا اور خلاف اصول اور شرع ہوگا ۔ کیونکہ اب تک اس کتاب کا جواب نہیں آیا ہے ، تاکہ ہم فریقین کے دلائل کا جائزہ لے اور فیصلہ کر سکے کس کا پلڑہ بھاری ہے ۔  لیکن دوسری جانب میں جب کتاب کو دیکھا جو تقریبا دلائل اور مواد سے بھرپور مزین ہے اور اپنے ہر دعوے پر دلائل دئیے ہیں ۔ اس لئے اس کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ۔  مگر جب میں اس کتاب کو مطالعہ کیلئے اپنے پاس رکھا تھا تو کچھ ہمسفر یہ کہہ کر اس کو جھٹلاتے کہ یہ سب جھوٹ بولا ہے ، اپ...